Live Updates

پیپلز پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 12:50

پیپلز پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی نے سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی وکٹ گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے رہنما اسحاق خاکوانی کے ہمراہ پارٹی کے سینئیر ترین رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد وہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے ملاقات کے لیے نتھیا گلی روانہ ہو گئیں۔ فردوس عاشق اعوان ممکنہ طور پر عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات