وزیراعظم،ان کے خاندان اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی

منگل 30 مئی 2017 13:00

وزیراعظم،ان کے خاندان اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ،ان کے خاندان اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں ۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حسین نواز جے آئی ٹی کو مطلوبہ تمام کاغذات لے کر آئے ہیں اور تمام جوابات دئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق جے آئی ٹی کے جن ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان اراکین کو ازخود اس ٹیم سے عیلحدہ ہو جانا چاہیے تاکہ شفاف ٹرائل کا موقع فراہم ہو سکے، اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے۔

آصف کرمانی نے کہا اس سے قبل بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف تھے اور آج بھی وزیراعظم ، ان کے خاندان اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔امید ہے انشاء اللہ فیصلہ قانون اور انصاف کے عین مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :