انصاف کا درس دینے والے خود انصاف سے بھاگ رہے ہیں، مائزہ حمید

منگل 30 مئی 2017 13:00

انصاف کا درس دینے والے خود انصاف سے بھاگ رہے ہیں، مائزہ حمید
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انصاف سے بھاگ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن،ہائی کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت سے بھاگ رہی ہے، انصاف کا درس دینے والے خود انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی غیر ملکی کمپنیوں سے حاصل کردہ فنڈز نے استعمال کئے ۔

مائزہ حید نے کہا کہ کیا اتنا کچھ کرنے کے باوجود عمران خان اخلاقی طور پر اس بات کے اہل ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو لیڈ کریں، عمران خان کو چاہیے کہ وہ خود پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو پاگل بنانے کی کوشش نہ کریں اب دہراہ معیار نہیں چلے گا۔