Live Updates

میں نے کچھ غلط نہیں کیا اس لیے میں نا اہل نہیں ہو سکتا ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 12:28

میں نے کچھ غلط نہیں کیا اس لیے میں نا اہل نہیں ہو سکتا ۔ عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نا اہل نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کچھ غلط نہیں کیا۔ نا اہل اس کو قرار دیا جاتا ہے جس نے کچھ غلط کیا ہو۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی طرح یہ لوگ مجھے نا اہل کروا بھی دیں تو کرپشن کے گاڈ فادرز سے ملک کی جانب چھڑوانے کے لیے میں یہ قیمت ادا کرنے کو بھی تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو شریف خاندان محض پیسہ بنانے کے لیے کہاں سے کہاں لے آئے ہیں۔ یہ خود کرپٹ ہیں اس لیے کرپٹ مافیا کی حفاظت کرتے ہیں۔ لہٰذا اگر میری قربانی ہو تو یہ بہت چھوٹی قربانی ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :