جے آئی ٹی کے بعد جیل جانے والے ہو کم از کم رمضان میں قوم کی بد دعائیں نہ لو۔ مراد سعید کا نواز شریف کو مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 12:09

جے آئی ٹی کے بعد جیل جانے والے ہو کم از کم رمضان میں قوم کی بد دعائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : لوڈ شیڈنگ سے جہاں پوری قوم بے حال ہے وہیں اراکین پارلیمنٹ نے بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ آمد پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے بھی لوڈ شیڈنگ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے اپنے ہاتھ میں پنکھا اُٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا ' برانڈ نواز شریف'۔ میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ میرا نواز شریف کو مشورہ ہے کہ جے آئی ٹی کے بعد ویسے بھی تم نے جیل چلے جانا ہے تو کم از کم رمضان میں تو قوم کی بد دعائیں نہ لو۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :