فرانس اور روس کے تعلقات میں بہتری کی امید،پوٹن کی ماکروں سے ملاقات

ملاقات فرانسیسی شہر مارسے میں ہوئی، شام اور یوکرائن میں امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی

منگل 30 مئی 2017 12:19

فرانس اور روس کے تعلقات میں بہتری کی امید،پوٹن کی ماکروں سے ملاقات
ْپیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) روس اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سفارتی تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔ یورپی یونین روس کے خلاف پابندیاں عائد کر چکی ہے اسی تناظر میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکروں سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات فرانسیسی شہر مارسے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر تجارت اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے ساتھ ساتھ شام اور یوکرائن میں امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،روسی صدر کو دورے کی دعوت ماکروں نے فرانسیسی صدر بننے کے فوری بعد دی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ماکروں کی طرف سے روسی صدر کو دعوت دینا یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ وہ عملی اقدامات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ اٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ شام کے حوالے سے روس کے ساتھ ’’سمجھدارانہ مکالمہ‘‘ چاہتے ہیں۔شام میں روس صدر بشار الاسد کو مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ فرانس اسد مخالف اپوزیشن کی حمایت کرنے والے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :