حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہو-ئے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازار بھی اس حکومتی پالیسی کے آئینہ دار ہیں

وزیرقومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی بات چیت

منگل 30 مئی 2017 12:11

حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہو-ئے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) وزیرقومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں لگائے جانے والے 319 رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لے 9 ارب کی خطیر سبسڈی حکومت پنجاب کا ایک عوام دوست اقدام ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر رمضان بازاروں میں آٹا چینی، گوشت، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء عام بازاروں کی نسبت کم نرخوں پروافر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان بازاروں میں خریداری کرنے آ رہی ہے۔ جس سے ان کا حکومت کے اس اقدام پر بھر پور اعتماد کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباداللہ دتہ وڑائچ ، اے سی عمر فاروق وڑائچ ، بازار انچارج نواز گوہر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہو-ئے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازار بھی اس حکومتی پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء کی وافر دستیابی کے لیے تمام محکمے اور افسران اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بازار میں لگائے گئے گوشت ، چکن، سستے آٹے کے سٹال، چینی، ایگریکلچرفیئر پرائس شاپ سمیت دیگر سٹالوں کا معائنہ کیا۔ اور خریداری کے لیے آنے والوں سے اشیاء کے تقابلی نرخوں اور معیار کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :