کراچی،نیو کراچی چورنگی کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی

ہزاروں گیلن پانی سڑکوں پر بہہ نکلا ، شہریوں کی اطلاع کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ نہیں پہنچ سکا

منگل 30 مئی 2017 12:11

کراچی،نیو کراچی چورنگی کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) نیو کراچی چورنگی میں پانی کی مین لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی سڑک پر اکٹھا ہوگیا ، شہریوں کی جانب پائپ لائن پھٹنے کے بعد واٹر بورڈ کے عملے کو فون کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن طویل انتظار کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے نہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

سڑک پر پانی اکٹھا ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :