لاہورہائی کورٹ کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم

حکومت 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے، درخواستگزار کا موقف

منگل 30 مئی 2017 12:10

لاہورہائی کورٹ کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) لاہورہائی کورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ڈاکٹر مبشرحسن کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت ملک کے 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے جو کہ غیر قانونی ہے جب کہ لاہورایئرپورٹ کی اربوں روپے کی پراپرٹی کروڑوں میں نیلام کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزارکا موقف سننے کے بعد کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں سول ایوی ایشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :