حضرت سید ہ فاطمہ کا یوم وفات مذہبی عقیدت سے منایا گیا

منگل 30 مئی 2017 12:10

حضرت سید ہ فاطمہ  کا یوم وفات مذہبی عقیدت سے منایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ کا یوم وفات منگل کو بمطابق 3 رمضان المبارک مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مساجد اورامام بارگاہوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیاجن میں مقررین، علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت سید ہ فاطمہ ٓکی اسلام کیلئے خدمات سمیت ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔