نواز شریف کا خاندان پہلے بھی سرخرو ہوا آئندہ بھی ہو گا ‘ مسلم لیگ ن

جے آئی ٹی پر اپنے تحفظات عدالت میں پیش کئے ‘ مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں پر کبھی دبائو نہیں ڈالا ‘ ہمیشہ احترام کیا ہے ‘ اداروں کی تذلیل کرنے والوں کو پوری قوم جانتی ہے ‘ حسین نواز نے قانون کی مکمل پاسداری کی اور پیش ہوئے،سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو قانون کے مطابق سلوک کی ہدایت کی ہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں دانیال عزیز اور آصف کرمانی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 30 مئی 2017 12:10

نواز شریف کا خاندان پہلے بھی سرخرو ہوا آئندہ بھی ہو گا ‘ مسلم لیگ ن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا خاندان پہلے بھی سرخرو ہوا آئندہ بھی ہو گا ‘ جے آئی ٹی پر اپنے تحفظات عدالت میں پیش کئے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں پر کبھی دبائو نہیں ڈالا ‘ ہمیشہ احترام کیا ہے ‘ اداروں کی تذلیل کرنے والوں کو پوری قوم جانتی ہے ‘ حسین نواز نے قانون کی مکمل پاسداری کی اور پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو قانون کے مطابق سلوک کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ حسین نواز نے قانون کی مکمل پاسداری کی ہے۔ گواہ طارق شفیع کے ساتھ جے آئی ٹی میں نا روا سلوک کیا گیا۔ حسین نواز پانامہ دستاویزات سے متعلق قائم جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو قانون کے مطابق سلوک کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ محمد نواز شریف کا خاندان پہلے بھی سرخرو ہوا آئندہ بھی ہو گا۔ توقع ہے جو بھی فیصلہ ہو گا قانون و آئین کے مطابق ہو گا۔ جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات عدالت میں پیش کئے ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں پر کبھی دبائو نہیں ڈالا ہمیشہ احترام کیا ہے۔ اداروں کی تذلیل اور تضحیک کرنے والوں کو پوری قوم جانتی ہے۔ می-ڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں ۔عدالتوں کے بلانے کے باوجود بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے ۔عمران خان کے پاس ایسا کون سا جادو ہے کہ دنیا کا ہر ملک ان کو پیسہ دے رہے ہے ۔انھوں نے کہا کہ کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے۔خود احتسابی کو دعوی کرنے والے سینڈو خان کہا ں ہیں اداروں کی تذلیل کرنے پر عمران خان کوشرم آنی چاہیے۔