غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ؛ نیپرا کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم

کے الیکٹرک نیپرا کے 22 جنوری 2016 کے حکم پرعمل کرے، عدالت

منگل 30 مئی 2017 12:10

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ؛ نیپرا کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پر(ایریا وائز) لوڈ شیڈنگ کو غیرقانونی قراردیا تھا، کے الیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔

عدالت عالیہ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جب کہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے عوام کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :