تبدیلی کے دعویداروں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں، رابعہ سید

منگل 30 مئی 2017 12:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صوبائی رہنما وایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری رابعہ سید نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں ‘2018ء کے عام انتخابات میں تبدیلی کے ٹھیکیدار پتلی گلی سے بھاگ نکلیں گے‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام بیلٹ میں شیر پر مہر لگاکر بیٹ ریزہ ریزہ کردینگے ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج نوشہرہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے کارکن مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔