ماہ رمضان میں مریضوں کو انتقال خون کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے‘ صاحبزادہ حلیم

منگل 30 مئی 2017 12:07

ماہ رمضان میں مریضوں کو انتقال خون کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے‘ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلین نے کہاہے کہ ماہ رمضان میں امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کو انتقال خون میں مشکلات درپیش رہتی ہیں کیونکہ مارہ رمضان میں عطیات خون میں کمی کا مسئلہ بھی درپیش رہتاہے تاہم مریضوں کو انتقال خون کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے‘ انہوں نے نوجوان ننھے بچوں کی زندگیاں بچانے کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں‘ انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات فرنٹیئر فائونڈیشن کی مالی امداد کریں تاکہ تھیلیسیمیا وہیموفیلیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات وخدمات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کو تقویت ملے ۔