سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں گے، ملک سوہنی

منگل 30 مئی 2017 12:07

سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں گے، ملک سوہنی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) قومی سطح پر فروٹ ‘ سبزی ‘ غلہ منڈیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن کے مرکزی صدر ملک سوہنی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں فروٹ وسبزی کی قیمتیں اعتدال میں رہیں گی اور نہیں بڑھیں گی تاکہ غریب طبقہ کو بھی اس بابرکت مہینہ میں ریلیف ملے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا‘ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فروٹ وسبزی کے نرخنامے مفت جاری کیے جائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ جن کے پاس نرخنامے نہ ہوئے یا نرخنامے سے تجاوز کی تو ان کے خلاف قانونی کاریوائی عمل میں لائی جائیگی‘ ملک سوہنی نے کہاکہ منڈیوں کے آڑھتیان وتاجران کی جانب سے حکومت وانتظامیہ کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔