اقراء نٹرنیشنل یونیورسٹی میں فائنل ائیرپراجیکٹس کی نمائش کاانعقاد

منگل 30 مئی 2017 12:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء)اقراء نیشنل یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ایئرپراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کاکیاگیا جس میں کمیونیکیشن ‘کنٹرول پائور کے مختلف پراجیکٹس کی نمائش ڈاکٹر امجد علی خلیل سرحدیونیورسٹی اور ڈاکٹر وحیدالرہمن پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل کی موجودگی میں معائنہ کیاگیا ‘ پہلی مرتبہ دوبین الاقوامی کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمائش میں مختلف طلباء کی انٹرویوز اور ان کے پراجیکٹس کو جانچاگیا جس کی بنیاد پر چند طلباء جواس میں کامیاب قرار پائے ان کو انٹرشپ آف لیٹر بھی دیئے گئے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہ جہان اور چیئرمین الیکٹریکل رپوفیسر جہانزیب نے اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔