حمد، نعت اور منقبت کا البم تیار، جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کروں گی، گلوکارہ سارہ رضا خان

البم ریلیز کرنے کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں ، رمضان میں تمام مسلمان اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں،انٹرویو

منگل 30 مئی 2017 12:03

حمد، نعت اور منقبت کا البم تیار، جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کروں گی، گلوکارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے جبکہ امت مسلمہ اس بابرکت مہینے کو بڑے اہتمام اوراحترام کے ساتھ گزارتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سارہ رضا خان نے کہا کہ ماہ رمضان میں، میں اپنی فنی سرگرمیاں محدود کردیتی ہوں لیکن حمد وثنا کی محفلوں میں شرکت بڑے شوق وذوق سے کرتی ہوں بلکہ اپنی رہائشگاہ پرافطاری کے ساتھ ساتھ محفل میلاد کا اہتمام کرتی ہوں۔

اس کے علاوہ سرکاری اورنجی چینلز پرپیش کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشنزمیں بھی شرکت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں آقا دوجہاں کی ادنیٰ سی غلام ہونے کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی سمجھتی ہوں کہ ایسی بابرکت محافل کا حصہ بنوں۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے حمد، نعت اورمنقبت ریکارڈ کی ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں تک پہنچاؤں گی۔

اس کا مقصد قطعی طورپرکوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے۔ یہ سب توصرف اورصرف اورعقیدت واحترام کی وجہ سے کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ میوزک البم اوراس سے وابستہ میوزک پروگرام توسال بھرجاری رہتے ہیں۔ اس کے لیے ملک اوربیرون ممالک آنا جانا رہتا ہے ، لیکن ماہ رمضان کا مزہ تو اپنے ملک اوراپنے گھر میں ہی آتا ہے۔ ہرروز سحروافطار کے موقع پرجب دسترخوان سجتا ہے تواس مبارک مہینے کی رحمتیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔

اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرنے کے علاوہ کچھ اورالفاظ زبان پرنہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ روزے کا ثواب توہرایک مسلمان سمجھتا ہے اوریہ سب پرفرض بھی ہیں۔سارہ رضا کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے اس بابرکت اوررحمتوں والے مہینہ میں ہمارے پاک وطن کو دہشتگردی سمیت دیگرمسائل سے بچائے اوراس ملک کو اپنے پیارے حبیب کے صدقے امن کا گہوارا بنا دے۔ آمین!

متعلقہ عنوان :