شرجیل میمن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 مئی 2017 11:37

شرجیل میمن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چیلنج کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی 2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز آج جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی واجد ضیا کی سربراہی میں حسین نواز کا بیان ریکارڈ کرے گی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چیلنج کر دیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہمت کر کے دکھائیں اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کریں۔