حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 مئی 2017 11:19

حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حسین نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی اور حسین نواز کے سیکورٹی اہلکاروں کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد بھی کیا ۔ حسین نواز اتوار کو جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو انہیں ایک سوالنامہ پیش کیا گیا تھا اور آج دوبارہ پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا گیا تھا۔