ماسکو میں شدید طوفان 13ہلاک‘50زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 مئی 2017 10:53

ماسکو میں شدید طوفان 13ہلاک‘50زخمی ہوگئے
ماسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2017ء) روس کے دارالحکومت میں طوفان باد و باراں اور طوفانی ہواﺅں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ماسکو میں تیز ہواﺅں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔طوفانی ہواﺅں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بارشوں سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے -ماسکو کے میئرسرگئی سوبیانن کے مطابق طوفان کے دوران 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ میئر سرگئی نے بتایا کہ یہ طوفان اس لحاظ سے غیر معمولی تھا کہ یہ دن کے اوقات میں آیا اور اسی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے آیا اور اس سے ماسکو بھر میں بجلی کی لائنوں کو متاثر کیا جس کے باعث تقریباً 7300 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :