ٹرانسمیشن لائنز کو بہترکیئے بغیربجلی کا مسلہ حل نہیں کیا جاسکتا ۔عابدسلہری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 مئی 2017 10:42

ٹرانسمیشن لائنز کو بہترکیئے بغیربجلی کا مسلہ حل نہیں کیا جاسکتا ۔عابدسلہری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2017ء) ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران کے حوالے سے ادارہ برائے پائیدار ترقی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد سلہری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے بڑے بریک ڈاونز کی وجہ خراب ٹرانسمیشن لائنز اور ٹرانسفارمرز ہیں، کیونکہ سسٹم میں چاہے جتنی بھی بجلی آجائے، جب تک اس بارے میں نہیں سوچا جائے گا، اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین یا چار سوالوں میں ہماری توجہ بجلی بنانے پر مرکوز رہی اور اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ اس بجلی کو آگے پہنچانے کا نظام بھی درست ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑھتے ہی عام طور پر بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے اور جیسا کہ ہمارے بہت سے یونٹس پہلے ہی غیر فعال ہیں تو اس طلب کو پورا کرنا بھی ایک طرح سے چیلنج ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

اس سوال پر کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کے لیے ایسے کون سے اقدامات کرنے چاہیئے تھے، جن سے عوام کو ریلیف مل سکتا؟ عابد سلہری نے کہا کہ اگر پہلے ہی خراب لائنز اور فیڈرز کو چیک کرلیا جاتا تو لوڈ بڑھنے کی صورت میں یہ حالات پیدا نہ ہوتے، کیونکہ یہی بنیادی وجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ عام دنوں میں اگر رات کے اوقات میں بھی کوئی خرابی آجائے تو لائن مین اسے دور کرنے پہنچ جاتے ہیں، مگر رمضان میں وہ بھی اپنے گھروں میں ہوتے ہیں جس کہ وجہ سے اس میں تاخیر پیش آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :