سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 30 مئی 2017 10:41

سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے ..
 کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پر(ایریا وائز) لوڈ شیڈنگ کو غیرقانونی قراردیا تھا، کے الیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔

عدالت عالیہ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جب کہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاون ہوئے جس کے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :