خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

منگل 30 مئی 2017 10:00

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) خیبرایجنسی وادی تیراہ میں امن لشکر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے لیویز فورس کے کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقہ پایندی چینہ میں امن لشکر کی کار کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں ذخہ خیل امن لشکر کا ایک رضاکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔