ماہ رمضان المبارک میں تاجر برادری اور دکاندار گرانفروشی سے اجتناب کرے‘حاجی ہارون میمن

پیر 29 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں تاجر برادری اور دکاندار گرانفروشی سے اجتناب کرے،لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کے حوالے سے ریلیف مہیا کیا جائے اور مہنگائی کرنے سے دور رہا جائے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رمضان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، ، صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، اور دیگر نے شرکت کی۔انہوںنے مذید کہا کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور نیکیوں کا مبارک مہینہ ہے ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنی بخشش کا سامان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :