ملک فلاحی جماعت کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برادری کی تقریب

پیر 29 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمدرضوان الحق کی زیر صدارت ضلع نوشہر فیروز بھر یا سٹی میں ملک فلاحی جماعت کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برادری کی تقریب منعقد ہوئی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمدرضوان الحق نے کہا کہ ملک فلاحی جماعت کا بنیادی مقصد غریب ، ضرورت مند لوگوں مسائل کو حل کرنا ہے نو منتخب عہدیداران اپنے علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھیں رمضان المبارک میں فلاحی پروگرام مرتب کئے جائیں رمضان المبار ک میں غریب نادار لوگوں کی مد د کے لئے راشن تقسیم پروگرام کے عمل کو جاری رکھیں آج کے دور میں دکھی انسانیت کی خدمت اللہ خوشنودی کے لئے کی جائے ۔