سکھر اسمال ٹریڈرز، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کیجانب سے صرافہ بازار میں رمضان بچت بازار قائم کر دیا گیا

پیر 29 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو اشیاء خور و نوش کی سستے داموں میں فراہمی کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس، یونین کمیٹی نمبر 04 کے چیئرمین کیجانب سے صرافہ بازار میں رمضان بچت بازار قائم کردیا گیا،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پیر کے روز بچت بازار کا باضابطہ افتتاح ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے ایس ڈی اے سربراہ، یوسی04کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھاکہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا بہترین خدمت ہے، مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز، ایس ڈی اے کی جانب سے رمضان بچت بازار قائم کر کے اشیاء خور و وش کی سستے داموں فراہمی سے عوام کو ریلیف ملے گا،ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، شہر کے اہم تجارتی مراکز میں بھی سیکیورٹی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ چار سالوں سے رمضان بچت بازار قائم کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئیں۔