ضلع خیرپور میں خواتین ووٹرزکے اندراج کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں‘ الیکشن کمشنر

پیر 29 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ضلع الیکشن کمشنر خیرپورکے تعاون سے خواتین ووٹرز کی معلومات کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور مسعود احمد قریشی کی زیر صدارتایک ورکشاپ منعقد ہوا ، جس میں مختلف این جی اوز کی خواتیں نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین ووٹرز کے نام ووٹرلسٹ میں اندارج کرنے کے متعلق خواتین کو آگاہی دی جائے اوراس سلسلہ میں این جی اوز کو اپنا کردار اداکرنا چاہیئے ، ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین ووٹرز کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ جن کی عمر 18 برس ہوگئی ہے ان کو فوری طور پر اپنا ووٹ داخل کرانا چائیے تاکہ الیکشن میں خواتیں کے ووٹ کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہو۔

ورکشاپ میں مقرریں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے ، جس کا استعمال کرنا ہر شھری مرد اور خواتیں پر فرض ہے ، اس لیئے خواتین ووٹرز کو اس طرف توجہ دلا کر ان کے ووٹ زیادہ اندراج کروا کے ان کو قومی سطح پر آگے لا یا جائے تا کہ خواتین اپنی رائے کا اظہار کر سکیں

متعلقہ عنوان :