شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور شکارپور کیمپس میں یکم جون 2017سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پیر 29 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کا شکارپور کیمپس جمعرات یکم جون 2017سے سوموار 31جولائی 2017 تک موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی اور اس کا کیمپس موسم گرما کی اختتام کے بعد منگل یکم اگست 2017کوکھلیں گے۔ دوران تعطیلات فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان اور انتظامی ملازمین اپنے دفاتر میں حاضر رہیں گے۔ جبکہ تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان منگل اور بدھ کے دن اپنے دفاتر میں موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :