جے آئی ٹی سب کچھ ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے ،مصدق ملک

جے آئی ٹی نے کچھ نہیں بتایا کہ کیا ساتھ لایا جائے‘ 2 ہائی کورٹس تسلیم کررہی ہیں کہ اسحاق ڈار سے زبردستی بیان لیا گیا،انٹرویو

پیر 29 مئی 2017 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) وزیراعظم ہائوس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سب کچھ ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے جے آئی ٹی نے کچھ نہیں بتایا کہ کیا ساتھ لایا جائے‘ 2 ہائی کورٹس تسلیم کررہی ہیں کہ اسحاق ڈار سے زبردستی بیان لیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حسین نواز کو 24 گھنٹے پہلے نوٹس دیا گیا انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سے کاغذات ساتھ لے کر آئیں جب تین نسلوں کا حساب لیا جا رہا ہے تو جے آئی ٹی کو بتانا چاہیے کہ کس مال کا اور کس چیز کا ریکارڈ لانا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تاثر مل رہا ہے کہ جے ائی ٹی سب کچھ ردی کی ٹوکری میںڈالنا چاہتی ہے یہ عدالت طے کرے گی کہ شہزادہ جاسم سے کس طرح پوچھنا ہے سعید امد ضرور آئیں گے اور وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے جس بیان کا ذکر ہے وہ ان سے زبردستی لیا گیا تھا اور یہ بات دو ہائی کورٹس بھی تسلیم کرتی ہیں تشدد اور دبائو کے ذریعے کسی بیان کی اہمیت نہیں ہوتی۔

(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :