پولی کلینک انتظامیہ نے حج مشن پر ڈیوٹی کیلئے ٹیکنیکل سٹاف کی بجائے من پسند چہیتوں کے نام بھجوا دیئے

نامزدگیوں میں تین سگے بھائیوں کے نام بھی شامل ‘ برسوں انتظار کے بعدمیرٹ پر پورا اترنے والا ٹیکنیکل سٹاف حق تلفی پر سرپا احتجاج

پیر 29 مئی 2017 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال (پولی کلینک)کی انتظامیہ نے حج مشن پر ڈیوٹی کیلئے بھیجی گئی نامزدگیوں میں ٹیکنیکل سٹاف کی بجائے من پسند چہیتوں کے نام بھجوا دیئے۔ اللہ کے گھر کے مہمانوں کو ادویات کی فراہمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر و دیگر افسران کے سٹاف افسر یقینی بنائیں گے۔ خلاف میرٹ بھیجی گئی نامزدگیوں میں فارمسٹس اور ڈسپنسرز کی سیٹیں ہڑپ کی گئی تھیں۔

ٹیکنیکل سٹاف کی حج مشن وفد کی ہمراہ عدم موجودگی سے کسی بھی سانحہ کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کے خدشات لاحق ہیں۔ پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے بھیجی گئی نامزدگیوں میں تین سگے بھائیوں کے نام بھی شامل ‘ برسوں انتظار کے بعدمیرٹ پر پورا اترنے والا ٹیکنیکل سٹاف حق تلفی پر سرپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے رواں سال حج مشن کیلئے طبی سٹاف کی وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی نامزدگیوں میں بڑے پیمانے پر میرٹ کا خون کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کی طرف سے من پسند افراد کو نوازنے کے عمل کی نشاندہی ہوئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی نامزدگیوں میں پولی کلینک حکام کے سٹاف افسران کی اس کھیپ اور ایک دفعہ پھر شامل کرلیا گیا ہے جو قبل ازیں اس سرکاری سہولت سے متعدد بار مستفید ہوچکے ۔ حج مشن پر ڈیوٹیوں وفاقی ہسپتالوں کی طرف سے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی دی جانے والی نامزدگیوں میں پاکستانی حجاج کو کسی بھی انہونے سانحہ کی صورت میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

رواں برس پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے کی گئیخلاف قانون نامزدگیوں میں ایسے نام شامل کئے گئے ہیں جو صرف مشن کی ضروریات پر پورا نہیں اترتے بلکہ ان کے کردار بابت بھی ان کا ریکارڈ مثبت دکھائی نہیں دے رہا۔ رواں برس نوازے گئے افراد کی لسٹ میں شہزاد نامی ایک ایسے شخص کا نام شامل ہے جو ایفیڈرین کیس میں طویل عرصہ معطلی کی سزا پا چکے ۔ نثار ‘ فہیم اور عمران نامی تین سگے بھائی اس سے قبل بھی اعلیٰ سفارشوں کے مرہون منت حرم کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

دریں اثناء سیکرٹری کیڈ نرگس گیلو نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے بھیجی گئی نامزدگیوں میں خلاف میرٹ من پسند افراد کو بار بار نوازنے کے عمل کی انہیں آگاہی نہیں ہے ۔معاملہ کی مکمل انکوائری کریں گے اور کسی بھی بااثر شخص کو میرٹ کوپامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (عابد شاہ/توصیف عباسی)

متعلقہ عنوان :