شہزادہ جاسم کی طرف سے تگڑا جواب جے آئی ٹی کو آئیگا، قطری خط تصدیق شدہ تھا ،بھیجنے والا اس کی آنر شپ لے گا، جے آئی ٹی نے جانب داری کا مظاہرہ کیا،سپریم کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد نہیں کیے،جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق مشرف اوردوسرے کا میاں اظہرکیساتھ ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 23:29

شہزادہ جاسم کی طرف سے تگڑا جواب جے آئی ٹی کو آئیگا، قطری خط تصدیق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہزادہ جاسم کی طرف سے تگڑا جواب جے آئی ٹی کو آئیگا، قطری خط تصدیق شدہ تھا ،بھیجنے والا اس کی آنر شپ لے گا، جے آئی ٹی نے جانب داری کا مظاہرہ کیا،سپریم کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد نہیں کیے،جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق مشرف اوردوسرے کا میاں اظہرکیساتھ ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پرانی شراب نئی بوتل میں ڈال کر بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں ہمارے اعتراضات نوٹ کیے گئے،مستردنہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ جاسم معمولی آدمی نہیں کہ انکے خط کی تصدیق نہ ہوسکے ،حسین نواز تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئے جبکہ مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد نہیں کیے، ہمارا اعتراض عدالت کے پاس چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق مشرف اوردوسرے کا میاں اظہرکیساتھ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ طارق شفیع جے آئی ٹی میں پہنچے تو کہاگیاآپ یہاں کیا لینے آئے ہیں، وزیراعظم توبچ سکتے ہیں آپ نہیں، بیان حلفی واپس لیں ورنہ جیل بھیج دیں گے جبکہ عدالت نے کہاہے کہ کسی کیساتھ بھی تضحیک آمیزرویہ نہ رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگردوبارہ ایسارویہ ہواتو عدالت کے سامنے عاملہ رکھیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ مریم نوازاورحسن نواز کو بلانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے ہماری جانب سے پہلے روز سے تعاون کیا جارہا ہے۔