اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

پیر 29 مئی 2017 23:29

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ( اے پی پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ا سلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونزکے بعد سابق عظیم بلے باز محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی ۔ محمد یوسف نے کہا کہ شرجیل نے جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلیں۔پیر کو مقدمے کی سماعت کے دوران سابق بلے باز محمد یوسف نے شرجیل خان کے گواہ کے طور پر تین رکنی ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر ان کے حق میں گواہی دی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کی دونوں بالز کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ جان بوجھ کر ڈاٹ کھیلی گئیں اور اس میں فکسنگ کا کوئی امکان نظر نہیں آیا، اگر پی سی بی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بورڈ جہاں بھی کہے گا وہ گواہی دینے کیلئے تیار ہیں اور اگر شرجیل کی جانب سے کھیلی گئی گیند گیپ میں جاتی تو ڈاٹ نہ ہوتی۔

شرجیل خان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف جان بوجھ کر ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔شرجیل خان نے اس میچ میں چار گیندوں پر ایک رن بنایا تھا اور ان میں سے دو گیندیں انہوں نے ڈاٹ کھیلی تھیں اور اور اگر شرجیل پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہو جاتا ہے کہ تو ان پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کی سزا کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :