پی سی بی اور بی سی سی آئی کے حکام کے درمیان دوبئی میں ملاقات

پیر 29 مئی 2017 23:29

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے حکام کے درمیان دوبئی میں ملاقات
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاک بھارت سیریز کے معاہدہ پر عمل در آمد نہ کرنے پر پی سی بی کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجے گئے نوٹس کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی کے حکام کے درمیان دوبئی میں ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک بھارت سیریز کا معاملہ زیر بحث آیا ۔پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام کے دوران ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس ملاقات کے نتیجہ کے بارے میں دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز ممبران کو اگاہ کیا جائے گا ۔