Live Updates

لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ایک اور متفرق درخواست دائر کردی

عمران خان سے نیازی سروسز لمیٹڈ کی بنک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی جائیں ،ْدرخواست گزار

پیر 29 مئی 2017 23:20

لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سپریم کورٹ میںتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے دائر مقدمہ کے درخواست گزارحنیف عباسی نے ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے نیازی سروسز لمیٹڈ کی بنک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی جائیں کیونکہ مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان ضروری دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے، چارٹرڈ اکائونٹنٹ نے بھی آڈٹ کرکے ان کو کلیں چٹ نہیں دی۔

(جاری ہے)

کیونکہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ نے ہی پی ٹی آئی کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات پر اعتراض اٹھائے ہیں۔پی ٹی آئی کو امریکا میں 114 گھوسٹ ڈونرز۔ 80 کارپوریشنز نے فنڈز دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو 23 انڈین کمپنیوں سمیت 21 غیرملکیوں نے بھی فنڈز دیئے۔درخواست کے مطابق ایل ایل سی ٹیکساس کو 10 گھوسٹ اور 195 کارپوریشنز نے فنڈز دیئے۔ان میں 18 بھارتی21 فارنرسمیت دیگر شامل ہیںعدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کے دوست راشد علی خان کے بنک اکائونٹ کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور عدالت عمران خان کو ہدایت کرے کہ نیازی سروسز کی مالی سال 2015 کی فنانشل سٹیٹمنٹ جمع کرائی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات