کلبھوشن دہشتگردی میں ملوث ہے ،ْنشاندہی پر کئی افراد گرفتار کیے ،ْدفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات فراہم کی ہیں ،ْترجمان دفتر خارجہ

پیر 29 مئی 2017 23:20

کلبھوشن دہشتگردی میں ملوث ہے ،ْنشاندہی پر کئی افراد گرفتار کیے ،ْدفتر ..
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن دہشتگردی میں ملوث ہے ،ْنشاندہی پر کئی افراد گرفتار کیے ،ْپاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بھی بھارتی ایجنٹس ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ موت کی سزا پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے انکشافات پر کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے اس کے انکشافات کی روشنی میں متعدد گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :