وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ، سیکرٹری انرجی کے پی کے کی سربراہی میں ایک وفد آج اسلام آباد میں پانی و بجلی کے سینئر حکام سے ملاقات کرے گا

پیر 29 مئی 2017 23:19

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سیکرٹری انرجی کے پی کے کی سربراہی میں ایک وفد( آج) منگل کو اسلام آباد میں پانی و بجلی کے سینئر حکام سے ملاقات کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری انرجی خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ایک وفد آج( منگل کو) اسلام آباد میں پانی و بجلی کے سینئر حکام سے ملاقات کرے گا جس میں صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، لائن لاسسز اور بقایا جات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبے میں حالیہ احتجاج کے واقعات کے بعد امن و امان کو برقرار رکھنے اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی بات کی جائے گی ۔…(م د)

متعلقہ عنوان :