Live Updates

ایک ایساشخص جو اپنے دس سال پرانے مالی معاملات کا حساب پیش نہیں کرسکا وہ وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ستر کی دہائی کاحساب مانگ رہاہے، عمران خان نے آج سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیاکہ ان کے پاس لندن فلیٹس کی فروخت سے پہلے کے اپنے ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ نہیں ہے اورپوری کوشش کے باوجود وہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اس کے باوجود عمران خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ انہیں اس حوالے سے بری الزمہ قراردے،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

پیر 29 مئی 2017 23:19

ایک ایساشخص جو اپنے دس سال پرانے مالی معاملات کا حساب پیش نہیں کرسکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایک ایساشخص جو اپنے دس سال پرانے مالی معاملات کا حساب پیش نہیں کرسکا وہ وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ستر کی دہائی کاحساب مانگ رہاہے، عمران خان نے آج سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیاکہ ان کے پاس لندن فلیٹس کی فروخت سے پہلے کے اپنے ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ نہیں ہے اورپوری کوشش کے باوجود وہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اس کے باوجود عمران خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ انہیں اس حوالے سے بری الزمہ قراردے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میںمریم اورنگزیب نے اس بات پر حیرت کا اظہارکیاکہ ایک طرف سے توعمران خان چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو ریکارڈ کی عدم موجودگی پر سزا ملے تاہم دوسری طرف وہ اسی حوالے سے خود کیلئے استثنی مانگ رہے ہیں۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ خود دس سال پہلے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے والے وزیراعظم اوران کے خاند ان سے ستر کی دہائی کا ریکارڈ مانگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی شخصیت میں موجود تضادسے قوم کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات