حیدرآباد میں وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر مساجد پر سیکورٹی کے نمائشی اقدامات کئے گئے

پیر 29 مئی 2017 23:16

حیدرآباد میں وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر مساجد پر سیکورٹی کے نمائشی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)حیدرآباد میں وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر مساجد پر سیکورٹی کے نمائشی اقدامات کئے گئے صوبائی وزیر داخلہ نے لطیف اباد اور کینٹ کے علاقے کی کچھ مساجد کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اتوار کو شام میں حیدرآباد کے دورے پر آئے اور رات کو تراویح کے وقت انھوں نے لطیف آباد اور کینٹ کے علاقوں کی کچھ مساجد پر سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور دیگر حکام اور پی پی کے رہنما بھی ان کے ساتھ تھے ،پہلی تراویح پر بہت کم مساجد پر سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے مگر وزیر داخلہ کو دکھانے کے لئے مساجد پر وسیع سیکورٹی انتظامات کئے گئے جو پیر کو رات میں بیشتر مساجد پر نظر نہیں آئے۔