پی ٹی آئی کے کارکنان پرمظالم ڈھانے کا زمانہ چلا گیا،حلیم عادل شیخ

پولیس کے ذریعے عطا اللہ خان سمیت دیگرکارکنان پر تشددکے ا لیکٹر ک والوں نے کرایا، بروقت مداخلت نہ کرتے کارکنوں کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسا دیا جاتا لوگ مجبور ہوچکے ہیں کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کا دماغی توازن بگاڑ دیاہے، کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں

پیر 29 مئی 2017 23:15

پی ٹی آئی کے کارکنان پرمظالم ڈھانے کا زمانہ چلا گیا،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کی عوام کا دماغی توازن بگاڑ دیاہے۔ پولیس کے زریعے عطا اللہ خان سمیت دیگرکارکنان پر تشددکے ا لیکٹر ک والوں نے کرایا۔پی ٹی آئی ضلع غربی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر سائیٹ اے پولیس نے کارکنان پر مظالم ڈھاتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جبکہ اگر ہم مداخلت نہ کرتے تو یہ ضلع غربی میں پی ٹی آئی کے صدر عطا اللہ خان سمیت دیگرکارکنان پر مزید تشدد کرتے ، پیپلزپارٹی اس وقت پورے سندھ میں اپنی ہی خراب کارکردگی کے خلاف دھرنے دے رہی ہے،کے الیکٹر ک میں سارے پیپلزپارٹی کے سرمایہ دار بیٹھے ہیں جب یہ کے الیکٹر ک کے خلاف جعلی دھرنے دیتے ہیں اس وقت پولیس کو کیوں نہیں خیال آتا کہ ان کے کارکنان و ررہنمائوں کو بھی گرفتار کیا جائے ،گرفتار کیئے گئے کارکنوں کی رہائی کے بعدتھانے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان ایم پی آر کالونی میں کے الیکٹر ک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج تھے کہ سائیٹ ایریا کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے ہمارے کارکنان کو بلا جواز تشدد کانشانہ بنا کرحوالات کے اندر بند کردیا،جبکہ ایس ایچ او اس سارے عمل میں بغیر وردی کے شلواراور بنیان میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہاہے انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک اس وقت اپنے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی مدد سے تشدد کروارہی ہے ،کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں ۔

(جاری ہے)

وہ زمانہ چلا گیا جب کارکنان کو بے گناہ حراست میں لیا جاتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی کافر کے الیکٹر ک کو شرم نہیں آئی ہے لوگوں کی سحری اور افظاری اندھیرے میں ہونا اس بات کی علامت ہے کہ کے الیکٹرک میں بیٹھی انتظامیہ کا تعلق اسلام سے دور دور تک نہیں ہے ،عام دنوں کی نسبت شب معراج اور روزوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جان بوجھ کر اس لیے بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی عبادت گزار آدمی اپنی عبادت کے دوران مشکل میں ہی گرفتار دکھائی دے ۔انہوںنے مزید کہاکہ کے الیکٹر ک کے خلاف ہر جگہ دھرنا دینگے یہ جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرلیتی ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :