حکومت سندھ نے پورے سندھ بالخصوص کراچی کو کچرے کے، ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے، ترجمان پاک سر زمین پار ٹی

تمیراتی کام کا معیار انتہائی ناقص ہے، سندھ حکومت ہو یا بلدیاتی ادراے کرپشن نے کراچی سمیت پورے سندھ کو تباہ کر دیا

پیر 29 مئی 2017 23:15

حکومت سندھ نے پورے سندھ بالخصوص کراچی کو کچرے کے،  ڈھیر میں تبدیل کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاک سر زمین پار ٹی کے ترجمان نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پورے سندھ بالخصوص کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہی․ رمضان المبارک کے مہینے میں حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ماہ مقدس میں لوگوں کو عبادات میں مشکلات کا سامنا کم سیکم ہو، جگہ جگہ علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں، کئی سڑکوں پر پانی جمع ہے، گلیاں کئی ماہ سے کھدی ہوئی ہیں لیکن حکومت سندھ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی نہ ہی مسائل کے حل کے لیے کوئی عملی اقدامات کر رہی ہے جو عوام کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہی․انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کا معیار انتہائی ناقص ہے اور سرکاری وسائل کو عوام کے دییُ ہوے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر ہورہا ہے۔