رمضان المبارک میںگراںفروشی پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم کا سخت ردِعمل

گراںفروشی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے، عام اشیاء خوردونوش کی دگنی تگنی قیمت کردی گئیںہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم (پاکستان)

پیر 29 مئی 2017 23:15

رمضان المبارک میںگراںفروشی پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم کا سخت ردِعمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک میںگراںفروشی پراپنے سخت ردِعمل کااظہارکیاہے اورکہا ہے کہ رمضان المبارک میں گراںفروشی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے شہرمیںاشیائے صرف کی قیمتوںمیںہوش باء اضافے نے عوام کی کمرتوڑدی ہے عام اشیاء خوردونوش کی دگنی تگنی قیمت کردی گئی ہے جن کاکوئی پرسان ِحال نہیں نہ ہی انتظامیہ اس پرکوئی کارروائی عمل میںلارہی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب گراںفروشی عروج پر ہے جبکہ سندھ حکومت اورضلعی انتظامیہ شہریوںکوریلیف فراہم کرنے بجائے چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست اراکین اسمبلی اورمنتخب بلدیاتی نمائندوںسے کہاہے کہ وہ گراںفروشی کے خلاف مہم میںآگے بڑھیں اورضلعی انتظامیہ کوساتھ لیکران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیںجبکہ کمشنرکراچی اورصوبہ بھرمیںگراں فروشوںکے خلاف سخت اقدامات کرکے عوام کوبھرپورریلیف دیاجائے۔