کو ئٹہ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ کا امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

حکومت ناکام ہو چکی ہے ڈی ایس پی عمررحمان اور ان کے بھتیجے شمس الرحمان پر فائرنگ بزدلانہ عمل ہے ، ملک عبدالولی کاکڑ

پیر 29 مئی 2017 23:13

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ نے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے جیل روڈ پر ڈی ایس پی عمررحمان اور ان کے بھتیجے شمس الرحمان پر فائرنگ بزدلانہ عمل ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور ان میں شامل جماعتیں اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں جبکہ عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے امن وامان کی بہتری کے دعوے بے بنیاد ہیں آئے روز اغواء برائے تاوان کے واقعات رونما ہونا کسی المیہ سے کم نہیں آئے روز تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ ‘ سیکرٹریز اور اب تو چائینز بھی اغواء ہورہے ہیں انہوں نے ڈی ایس پی عمر رحمان اور ان کے بھتیجے شمس الرحمان پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو انہیں اخلاقی طورپر جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :