کو ئٹہ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی افغان سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرین کی ملاقات

3.4 ملین روپے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کیے جبکہ 1.428 ٹن راشن بھی ان متاثرین کو دیا گیا متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

پیر 29 مئی 2017 23:13

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے چمن کے دورے کے موقع پر افغان سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے متاثرین سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

آج کمانڈر سدرن کمانڈ کی ہدایات پر لیفٹیننٹ کرنل نوفل اشرف خان نے 3.4 ملین روپے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کیے۔

جبکہ 1.428 ٹن راشن بھی ان متاثرین کو دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایف سی بلوچستان اس سے قبل ان متاثرین کو 15 ملین کیش اور 10 ملین کا راشن مہیا کر چکی ہے۔ شہداء کے بچوں کو ایف سی سکول چمن میں مفت تعلیم مہیا کی جائیگی۔ تقریب میں سول انتظامیہ اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے ریلیف پیکج پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :