Live Updates

عمران خان نے سپریم کورٹ میں نا اہلی کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا

پیر 29 مئی 2017 23:13

عمران خان نے سپریم کورٹ میں نا اہلی  کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے نا اہلی کیلئے دائر درخواست سے متعلق کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے،اپنے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ نہیں کی اس لئے حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے ، پیرکو عمران خان کی طرف سے جمع کرا ئے جا نے والے اضافی دستاویزات میں منی ٹریل کی تفصیل ، نیازی سروسز کو پاکستان میں ظاہر نہ کرنے کی وجوہات اور راشد علی خان کی طرف سے بھجوائے گئے 20 ہزار پائونڈز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے باہر کوئی رقم منتقل نہیں کی اورلندن فلیٹ کرکٹ کی جائز کمائی سے خریدا گیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ طلاق کے بعد جمائمہ کے نام بنی گالہ اراضی کا انتقال نہیں ہوا۔بنی گالہ اراضی ان کے نام اکتوبر 2005 ء میں منتقل ہوئی بنک کے دستاویزات موجود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :