وزیراعلیٰ سندھ کو پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا فون خواجہ آصف نے فیڈر ٹرپ ہونے پر اظہار افسوس کیا

پیر 29 مئی 2017 23:11

وزیراعلیٰ سندھ کو پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا فون خواجہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا فون خواجہ آصف نے فیڈر ٹرپ ہونے پر اظہار افسوس کیا ،سندھ کی عوام لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ آصف سے کہا کہ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ مجموعی طور پر لوڈشیڈنگ کم کی جائے گی اور رمضان میں سحری وافطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،مکالمہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وعدے پر قائم ہوں اور انشاء اللہ لوڈشیڈنگ کم کی جائے گی اور ماہ رمضان میں خصوصی خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :