کے الیکٹرک کی جانب سے سوشل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت گلستان جوہر کے علاقے قلندر آباد اور مغل ہزارہ گوٹھ میں بجلی کی ترسیل کے حوالے سے اسکیم مکمل کرلی گئی

پیر 29 مئی 2017 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) کے الیکٹرک کی جانب سے سوشل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت گلستان جوہر کے علاقے قلندر آباد اور مغل ہزارہ گوٹھ میں بجلی کی ترسیل کے حوالے سے اسکیم مکمل کرلی گئی ہے،ترجمان کے مطابق کے الیکٹر ک کی جانب سے 3کروڑ 43لاکھ کی لاگت سے 9پی ایم ٹیز پر مشتمل اس اسکیم کوABC(ایرئیل بنڈلڈ کیبل) سے منسلک کیا گیا ہے۔

اسکیم کی کامیاب تکمیل سے 1600سے زائد گھرانوں کو نئے کنکشنز کے ذریعے بجلی کی سہولت مہیّا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ معززین کی طرف سے کے الیکٹرک اور علاقے کے نمائندگان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک نے اس موقع پر کہاکہ’’پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر یہاں کے نمائندگان اور رہائشیوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں،کے الیکٹرک شہر میں بجلی کی بہتر فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

کراچی کے مضافاتی اور متوسط علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہمارے لیے اہم ہے ،شہر میں کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی جبکہ کراچی کا 61فیصد حصہ بشمول صنعتی زون لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ ہے ،علاقائی فالٹس کی درستگی کے حوالے سے عملہ 24گھنٹے موجود ہے، کسی بھی شکایت کے حوالے سے صارفین 118کال سینٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :