بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے،سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

پیر 29 مئی 2017 23:11

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے،سر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ،رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے ،گرمی کے ستائے پریشان حال ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و گرمی کے باعث بیمار ہیں تو دوسرئی طرف اسپتالوں میں مریضوں کیلئے دوائیں میسر نہیں ہیں ،وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کریں ،عو ام کو سہولت دینے کی بجائے سیاست نہ چمکائی جائے ،بجلی وپانی کے ستائے عوام کا پارہ بگڑ گیا تو عوام کے غیض و غضب سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،بہتر ہوگا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشیں تیز کردیں، کے الیکٹرک کی من مانیوں نے کراچی کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے وزیر اعظم کی یقین دھانی کے باوجود رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنک عوام دشمنی عمل ہے ،کراچی سمیت ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور حکومت خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لوڈشیڈنگ سے پریشان حال علاقائی معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس میں قائم بجلی کی مانیٹرنگ سیل کی پوزیشن صفر ہے وزیر اعظم کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ،عوام کی خدمت عبادت ہے ،حکمران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،کارکنان تنظیمی جدوجہد تیز کردیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشیں تیز کردیں۔