جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی

ایمرجنسی نافذ کر کے کے الیکٹرک کی قیادت کو گرفتار کیا جائے اور اسے قومی تحویل میں لیا جائے،درخواست میں موقف

پیر 29 مئی 2017 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے ،آئینی درخواست میں حافظ نعیم الرحمن نے موقف اختیار کیا گیا کہ ایمرجنسی نافذ کر کے کے الیکٹرک کی قیادت کو گرفتار کیا جائے اور اسے قومی تحویل میں لیا جائے،بعد ازاں پیر کو میڈیا گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو کے الیکٹرک کے خلاف استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور کے الیکٹرک کا فارنزک آڈیٹ کرنا چاہیے،کے الیکٹرک کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرارہے ہیں،کے الیکٹرک ایک جانب لوڈشیڈنگ کررہی ہے ،دوسری جانب اوور بلند سے شہریوں کا خون چوس رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک 200 ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہے ،وفاق اس میں مدد کررہی ہے۔