کیسکو حکام ژوب میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ،شیخ جعفر خان مندوخیل

پیر 29 مئی 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کیسکو حکام ڑوب میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ہم ژوب کے عوام کے ساتھ یہ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بجلی کی فراہمی کیسکو کی ذمہ داری ہے ورنہ ھم اس زیادتی پر احتجاج کرینگے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان میں بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ میں کمی کرنا کیسکو کی ذمہ داری بنتی ہے مگر جب بھی رمضان کا مہینہ آتا ہے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی بجائے اس میں زیادتی شرور کی جاتی ہے اور لوگوں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ڑوب میں بجلی کی طویل ترین دورانیہ کی لوڈشیڈنگ ہمیں قبول نہیں اس پر کیسکو کے اعلی حکام سے بات چیت کرینگے اگر پھر بھی بجلی کی فراہمی میں انصاف نہیں برتا گیا تو مجبوراً ہمیں احتجاج کرنا ہوگا اور ہم اسمبلی کے فلور پر اس ناروا عمل کے خلاف آواز بلند کرینگے جعفر مندوخیل نے کہا کہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ھونی چائیے تاکہ لوگ اس ماہ مقدس میں اپنی ضروریات پورا کرسکیں اس وقت حالت یہ ہے کہ شہری علاقوں میں بجلی تو صرف چار یا چھ گھنٹے دی جاتی ہے مگر دیہی علاقوں میں تو بجلی کا نشان تک نہیں رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :