Live Updates

عمران خان پر کیس سیاسی ہیں ساری قوم جانتی ہے عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے‘محمود الرشید

تحریک انصاف کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی شریف خاندان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی

پیر 29 مئی 2017 23:09

عمران خان پر کیس سیاسی ہیں ساری قوم جانتی ہے عمران خان سچا اور کھرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہے، حسین نواز کے بعد، جے آئی ٹی میں تو وزیراعظم اور قطری کو بھی پیش ہونا ہے، انہوں نے وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ حسین نواز کا وزرا کی فوج کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ جے آئی ٹی کو دبائو میں لانا اور الجھانا چاہتی ہے۔

حسین نواز جو خود اپنے انٹرویو میں بے نامی جائیداد کا اعتراف کر چکے ہیں اب بطور ملزم پیش ہونے پر ان کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر آپ کو پتہ ہی نہیں جے آئی ٹی کے سامنے کون سی دستاویزات پیش کرنی ہیں تو پھر تحقیقات کا اللہ ہی حافظ ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ عمران خان پر کیس سیاسی ہیں ساری قوم جانتی ہے عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے، تحریک انصاف کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی شریف خاندان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔

دریں اثنا ء رکن اسمبلی شفقت محمود اور میاں محمود الر شید نے علامہ اقبال ٹائون میں افطار ڈنر میں شرکت کی، اس موقع پر یو سی چیئرمین عظمت چودھری، وائس چیئرمین منصور امین، ذیشان فاروقی، ملک بشارت کھو کھر، شیخ رضوان، خواجہ حسن، میاں منور شکیل و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا جھنڈا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :